bise sukkur board matric result 2022
سکھر تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج
تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے سائنس و جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
امتحانات میں طالبات ایک بار پھر طلباء پر بازی لے گئیں ،سائنس گروپ کی پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کرلی ہے اس سلسلے میں سکھر تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری و ناظم امتحانات رفیق احمد پلھ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ
اس سال سائنس گروپ میں 44599 امیدواروں کا اندراج ہوا تھا جس میں 7 طلباء غیر حاضر رہے 44592 نے امتحان دیا جس میں سے 7913 طلباء و طالبات اے ون گریڈ ،18630 اے گریڈ ،12649 بی گریڈ ،3231 سی گریڈ ،257 ڈی گریڈ اور 11 طلبائ و طالبات ای گریڈ میں پاس ہوئے ہیں
گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 94.95 اور لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 97.71 فیصد جبکہ مجموعی طور پر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 95.74 فیصد رہا گروپ میں طلباء میں حراپبلک اسکول کے طالب علم حماد اللہ ولد اشفاق حسین لاکھو نے 1018 مارکس لے کر پہلی ،کیڈٹ کالج گھوٹکی کے زین ثاقب ولد ثاقب رفیق آرائیں نے 1017 مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ سٹی اسکول سکھر کے عبدالواسع ولد عرفان سومرو نے 1016 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی طالبات میں پہلی پوزیشن اقرا پبلک اسکول ہائی سیکنڈری اسکول گمبٹ کی طالبہ امینہ بنت امتیاز پھل نے 1030 مارکس لے کر حاصل کی
جبکہ گورنمنٹ ماڈرن اسکول سکھر کی طالبہ رمیشہ بتول بنت غفران اللہ بلوچ نے 1028 مارکس کے ساتھ دوسری اور بیکن اسکول سکھر کی طالبہ دیا شکتی بنت اوم پرکاش بھاٹیا نے 1027 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تاہم مجموعی طور پر طالبات امینہ پھل ،رمیشہ بتول اور دیا شکتی نے پورے بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کیں
سیکریٹری بورڈ رفیق پلھ کے مطابق جنرل گروپ میں اس سال 936امیدواروں کا اندراج ہوا 7 غیر حاضر رہے 929 نے امتحان دیا 70 فیل ہوئے 33 کے نتائج روک دیئے گئے
اے ون گریڈ میں کوئی پاس نہ ہوئے 97 اے گریڈ ،436 بی گریڈ ،243 سی گریڈ ،43 ڈی اور 7 ای گریڈ میں پاس ہوئے طلباء کی کامیابی کا مجموعی تناسب 88.91 فیصد رہا جس میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 88.63 اور طالبات کی کامیابی کا تناسب 90.41 فیصد رہا۔