سکھر بورڈ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان


سکھر بورڈ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان
سکھر بورڈ نے نویں جماعت کے سائنس و آرٹس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا،بڑی تعداد میں امیدوار تمام پرچوں میں پاس قرار دیئے گئے۔
سکھر بورڈ کے ناظم امتحانات رفیق احمد پلھ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ سائنس گروپ میں اس سال 46273 امیدواروں کا اندراج ہوا
جس میں سے 407 غیر حاضر رہے 45866نے امتحان دیا جس میں سے 42611 امیدوار سات،717 امیدوار چھ،313 امیدوار پانچ،1828امیدوار چار،26 امیدوار تین،17 امیدوار دو اور 86 امیدوار ایک پرچے میں پاس ہوئے
جبکہ 268 کو فیل قرار دیا گیا جنرل گروپ میں 1006 امیدواروں کا اندراج ہوا 37 غیر حاضر رہے 969 نے امتحان دیا جس میں سے 906 امیدوار سات،22 امیدوار چھ،8 امیدوار پانچ،6 امیدوار دو اور 22 امیدوار ایک پرچے میں پاس ہوئے جبکہ 5 کو فیل قرار دیا گیا