حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے گیارہویں جماعت کے نتائج میں تاخیر
حیدر آباد میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات 16 جون سے ہوں گے، تاہم 11 ماہ گزرنے کے بعد بھی گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان نہیں ہوسکا۔
محمکہ تعلیم کا کہنا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 جون سے ہوں گے۔
طلبا کے والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا گیارہویں کا نتیجہ ابھی تک نہیں دیا گیا، طلباء وطالبات کو علم نہیں کہ کتنے پرچوں میں کامیاب ہیں، کتنے میں ناکام؟
تعلیمی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ کےمالی بحران کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی، امتحانی کاپیوں کی اسیسمنٹ کے لیے فنڈز نہیں تھے، جس کے باعث اساتذہ نے کاپی چیک کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے کے بعد نتائج کا کام مکمل ہے، دو سے تین دن میں رزلٹ دے دیا جائے گا۔