سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کیریئر کنیکٹ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پہلا ’’کیریئر کنیکٹ 2022‘‘ ایونٹ ایکسپو سینٹر کراچی میں منگل27 ستمبر کو ہوگا۔ یہ ایونٹ سندھ کی جامعات کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ان کے روشن مسقبل اور نوجوان نسل کی فلاح اور ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کا ضامن ثابت ہوگا، یہ ایونٹ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 6؍ میں منعقد کیا جا رہا ہے جو صبح 9 سے شام 5؍ بجے تک جاری رہے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، اسماعیل راہو ، سید سردار شاہ اور محمد زبیر موتی والا ہوں گے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ادریس، صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سلمان سلمان اور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ اعزای مہمان ہوں گے۔