جماعت نہم، سالانہ امتحانات کے انرولمنٹ کارڈ جاری
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2022 (جماعت نہم) سائنس وجنرل گروپ ریگولرکے انرولمنٹ کارڈ جاری اعلان کیا ہے،بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان خود یا اپنے بااختیار نمائندے کواتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10 بجے سے سہ پہر2بجے ، جمعہ کے روز صبح 10بجے سے 12تک انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں، شیڈول کے مطابق26ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، 27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل، ملیر، 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اور 29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔