کراچی بورڈ انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ایسوسی ایٹ پروفیسر آغا اکبر مرزا نے اعلان کیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سائنس پری میڈیکل سال اول اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے2009ء کے نتائج کا اعلان منگل10 نومبرکو2 بجے کیا جائے گا۔ یہ نتائج روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

کراچی اسکول طلبہ کی جانب سے امدادی سامان دیئے جانے کی تقریب


کراچی (پ ر) بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ وہ تعلیم کو اپنا زیور اور خدمت انسانیت کو اپنا نصب العین بنا کر معاشرے میں مثبت رول ادا کریں تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔
یہ بات سماجی کارکن رمضان چھیپا نے دی ہیریکس اسکول کے طلبہ و اساتذہ کی جانب سے امدادی سامان دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Syndicate content