گورنمنٹ ڈگری کالج کراچی میں طلبا تنظیموں میں تصادم


کراچی گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آج نیوز کے مطابق کراچی میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا

ڈگری کے متعدد اسکولوں میں یوم اقبال کی تقاریب

مصور پاکستان شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کا یوم ولادت ڈگری سب ڈویژن میں بھی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ڈگری کے متعدد اسکولوں میں اس حوالے سے تقاریب کا انعقادکیا گیا تھا۔

نجی اسکولوں کی بھاری رقم کی وصولی قابل مذمت ہے

نجی اسکولوں اور کالجز کی جانب سے ماہ جون جولائی کی فیسوں، من مانے اضافے اور سالانہ چارجز کی وصولی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

جمعیت کراچی کا آج بیداری طلبہ ریفرنڈم ہوگا


اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت بیداری طلبہ مہم کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں بیداری طلبہ ریفرنڈم 10 نومبر کو ہوگا۔کراچی سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور رہائشی حلقہ جات میں ریفرنڈم کیمپس لگائے جائیں گے،

سحر فاؤنڈیشن وفد کی وائس چانسلرجامعہ کراچی سے ملاقات


سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے وفد نے سینئر وائس چیئرمین سید رفیق شاہ کی قیادت میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم سے ملاقات کی
اور انہیں فروغ فکر اقبال مہم سے آگاہ کیا اور اسکولوں میں ہونے والی تقریبات کے بارے میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

سندھ یونیورسٹی پری انٹری ٹیسٹ کے نتائج

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)سندھ یونیورسٹی کی طرف سے تمام شعبوں میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کے مکمل نتائج جاری کردےئے گئے ہیں۔ سندھ یونیورسٹی کی طرف جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جاری کردہ نتائج سندھ یونیوسٹی کی ویب سائٹwww.usindh.edu.pk پر بھی جاری کردےئے گئے ہیں ۔ جبکہ وہی نتائج ماڈل اسکول حیدرآباد اور ڈائریکٹر ایڈمیش

جامعہ کراچی یونی کیرینز کی یادش بخیر کے تحت تقریب


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی تنظیم یونی کیرینز انٹرنیشنل کے زیراہتمام جامعہ میں دور طالبعلمی کی یادوں کے حوالے سے ایک تقریب ”یادش بخیر“ ڈیفنس سینٹرل لائبریری میں منعقد ہوئی
جس کے مہمان خصوصی جسٹس حاذق الخیری اور صدارت یونی کیرینز کے صدر اقبال احمد خان نے کی۔

کراچی بورڈ انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ایسوسی ایٹ پروفیسر آغا اکبر مرزا نے اعلان کیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سائنس پری میڈیکل سال اول اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے2009ء کے نتائج کا اعلان منگل10 نومبرکو2 بجے کیا جائے گا۔ یہ نتائج روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

کراچی اسکول طلبہ کی جانب سے امدادی سامان دیئے جانے کی تقریب


کراچی (پ ر) بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ وہ تعلیم کو اپنا زیور اور خدمت انسانیت کو اپنا نصب العین بنا کر معاشرے میں مثبت رول ادا کریں تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔
یہ بات سماجی کارکن رمضان چھیپا نے دی ہیریکس اسکول کے طلبہ و اساتذہ کی جانب سے امدادی سامان دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کراچی نصابی تعلیم کے ساتھ ووکیشنل تعلیم کا بھی بندوبست