کراچی بورڈ انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ایسوسی ایٹ پروفیسر آغا اکبر مرزا نے اعلان کیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سائنس پری میڈیکل سال اول اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے2009ء کے نتائج کا اعلان منگل10 نومبرکو2 بجے کیا جائے گا۔ یہ نتائج روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔شکریہ جنگ