کراچی اسکول طلبہ کی جانب سے امدادی سامان دیئے جانے کی تقریب


کراچی (پ ر) بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ وہ تعلیم کو اپنا زیور اور خدمت انسانیت کو اپنا نصب العین بنا کر معاشرے میں مثبت رول ادا کریں تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔
یہ بات سماجی کارکن رمضان چھیپا نے دی ہیریکس اسکول کے طلبہ و اساتذہ کی جانب سے امدادی سامان دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں کے لئے بھی وقت نکالیں۔ اس موقع پر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر، پرنسپل، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے بھی خطاب کیا۔شکریہ جنگ