اپوا کالج میدان پر قبضہ طلبہ و اساتذہ مظاہرہ


اپوا گورنمنٹ گرلز کالج ، کریم آباد، کراچی کی اساتذہ، طالبات اور گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کے بچوں نے کریم آباد چورنگی پر اپوا کالج کے گراؤنڈ پر قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرہ میں سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں اطہر حسین مرزا ، مظفر علی رضوی ، افتخار محمد آعظمی، عبدالرحمن اور انیس الرحمن نے بھی شرکت کی ۔ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں اپوا کالج کے گراؤنڈ پر لینڈ مافیہ کے قبضہ کرنے پر محکمہ تعلیم حکومت سندھ کی خا موشی پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کے واضع حکم کے باؤجود اپوا کالج کے کھیل کے میدان پر قبضہ ختم کرانے کی اب تک کوئی کو شش نہیں کی۔ کالج کی پرنسپل کے خط کے باؤجود محکمہ تعلیم حکومت سندھ اِس ضمن میں کچھ نہیں کر رہا ہے۔ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ھکومت سندھ گورنمنٹ اپوا کالج، کریم آباد ، کراچی کے گراؤنڈ پر سے قبضہ جمعرات تک ختم کرادے بصورت دیگر سپلا کے عہدیدار پہلے پورے کراچی اور بعد میں پورے سندھ میں اِس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
شکریہ جنگ