دنیا کی تاریخ خواتین کی ہمت، جرات، شجاعت اور بہادری کے واقعات سے بھری پڑی ہے لیکن روسی ناول نگار ”یلینا شیزہوا“ کو 1941ء میں لینن گراڈ کے محاصرے کے دوران اپنے خاندان اور آپ بیتی اور روسی خواتین کی زندگی کے حالات کو ناول کی شکل دینے پر روس کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
لینن گراڈ کا محاصرہ 872 دن جاری رہا اور انہوں نے اس دوران اپنے عزیز واقارب کو بھوک سے بلکتے اور مرتے دیکھا ہے ۔ ایک ایسے وقت جب جدت پر مبنی کہانیوں کے ناول کو بے حد پسند کیا جاتا ہے سویت یونین کے ماضی کے بارے میں لکھے گئے
ناول کو ایوارڈ سے نوازا جانا قابل قدر ہے حالانکہ اس کی مصنفہ ایک خاتون ہیں۔ شیزہوا نے اپنے ناول میں اپنی ماں اور دادی کے ساتھ گزارے ہوئے مشکل حالات کا تذکرہ کیا ۔ یہ ناول انسانی جذبات اور احساسات پر مبنی ہے اوراس حوالے سے کسی خاتون کی یہ کوشش قابل قدر ہے۔ شکریہ جنگ