Pakstudy.com/Library

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کشیدگی دو روزکیلئے بند


کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں2طلبہ تنظیموں کے جھگڑے کے بعد طلبہ کے ایک گروپ نے پولیس سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی،پولیس نے شیلنگ کی اورہوائی فائرنگ کی جبکہ انتظامیہ نے2روز تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کردیا۔گلشن اقبال میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی میں تین دن سے جاری دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد آج بھی کشیدگی برقرار تھی، یونیورسٹی میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کی تعیناتی کے باوجودصبح طلبہ کے ایک گروپ نے یونیورسٹی کے باہر تعینات پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کے بعد سرکاری رائفل چھینے کی کوشش کی ،پولیس کی جانب سے طلبہ پر لاٹھی چارج کیاگیا، طلبہ نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا ،جسکے نتیجے میں پولیس موبائل کی لائٹیں اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اور رینجرز نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقے میں دکانیں بند اور ٹریفک معطل ہو گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ اور شیلنگ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔کشیدہ صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے دو روز تک تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔
شکریہ جنگ

Share this