پروفیسر سید اصغر علی کی ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب

کراچی: وفاقی اردویونیورسٹی کا شعبہ کیمیاء پورے سندھ میں مثالی شعبہ ہے جس میں 19 پی ایچ ڈی اساتذہ تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں اوربیشتر اساتذہ ایم فل وپی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ یہ بات وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے شعبہ کیمیا کے صدرپروفیسر سید اصغر علی کی ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر سید اصغر علی کی تیس سال کی مخلصانہ کوششوں اوروژن سے شعبہ کیمیا ء نے بے مثال ترقی کی، تقریب سے ڈاکٹر حسن وقار گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ پروفیسر سید اصغر علی ایک لائق، ایماندار اورمحنتی استاد ہیں اوراستاد کبھی ریٹائرنہیں ہوتا اس کا علم اورتجربہ بڑھتا ہے۔ پروفیسر عرشیہ صلاح الدین نے کہاکہ یہ بہت خوش نصیب ہیں کہ پوری عزت اورتوقیر سے اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں اوران کی خدمات یاد رکھی جائیں گی
۔پروفیسر عبدالمالک نے کہاکہ ہر استاد کوپروفیسر سید اصغرعلی کے نقش قدم پرچلنا چاہئے۔ تقریب سے ڈاکٹر قمرالحق جنہوں نے شعبہ کا چارج سنبھالا سمیت ڈاکٹرمحمد علی ویرسیانی، ڈاکٹر راشد کمال انصاری، پروفیسر بدرالزماں، پروفیسرآصف علی، ڈاکٹرطلعت طارق، پروفیسرمحمد لطیف، پروفیسرسمیع الدین اوردیگرنے بھی خطاب کیا اورتمام اساتذہ نے گلدستے اورتحائف پیش کئے۔ شکریہ جنگ