A digital research library is needed

کراچی: 06 جولائی: سینئر صوبائی وزیرتعلیم و خواندگی سندھ پیر مظہر الحق نے محکمہ تعلیم سندھ کے انچارج سیکرٹری وسیم احمد عرسانی کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ڈیپارٹمنٹ میں ڈیجیٹل ریسرچ لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس لائبریری میں سندھ کی تعلیم میں شروع سے لے کر آج تک کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے کیونکہ یہ لائبریری موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈیجیٹل لائبریری کے لئے اعلی کمپیوٹر تعلیم سے آراستہ لائبریرین رکھا جائے ۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کو محکمہ تعلیم کے محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اس موقع پر سینئر وزیرتعلیم نے محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ کو فوری طور پر فعال کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

شکریہ ایکسپریس کراچی میٹروپولیٹن

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.